Very Useful Goat Farming Tips in Urdu

Goat Farming Business in Pakistan:

Goat Farming Business in Pakistan and India

اپنے فارم پہ چارے اور پانی کی کُھرلیوں کو روزانہ کی بُنیاد پہ صفائی کریں۔

شیڈ کے اندر بکریوں کے پیشاب کی صفائی کا خاص خیال اور جگہ کو خُشک رکھیں اور کچّا چونا ہفتہ میں ایک مرتبہ ڈالیں۔

بکریوں کو عُمر کے مُطابِق الگ الگ رکھیں جیسے بچّوں کو الگ، بڑی عُمر کی بکریوں کو الگ اور گبّھن بکریوں کو الگ اور بریڈر بکرے کو رکھیں اور اگر جگہ کی کمی کی وجہ سے یہ مُمکِن نہ ہو تو کم از کم بچّوں کو الگ رکھیں۔

پمیشہ بکریوں کو اچھا اور معیاری چارہ، فیڈ اور ونڈہ کِھلائیں، دوسرے جانوروں کا بچا چارہ نہ کِھلائیں۔

نئی خریدی ھوئی بکریوں کو فارم پہ پہلے سے موجود بکریوں میں ہرگِز شامِل نہ کریں اور پہلے یہ یقین کر لیں کہ نئے جانور کو کوئی بیماری نہ ھو پِھر فارم کے دوسری بکریوں میں شامِل کریں۔

اگر آپ کے فارم کی کوئی بکری بیمار ہو جائے تو اُسے فوراً دوسری بکریوں سے الگ کریں تاکہ باقی بکریوں کو بیماری نہ لگے۔

بیمار بکریوں میں سے کسی بکری کے مرنے پہ اُس کی لاش کو زمین میں دبا دیں تاکہ بیماری نہ پھیلے۔

احتیاط عِلاج سے بہتر ھے اِس لیئے خطرناک مُتعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیئے جِن میں کاٹا (پی پی آر)، مُنہ کُھر، آنتوں کا زہر (انٹیروٹاکسیمیا)، پلورونمونیا وغیرہ کی ویکسین وقت پہ لگوائیں۔

ڈی ورمِنگ وقت پہ کریں۔

بکریوں کے بنیادی دُشمن بارِش اور سردی ہے لِہٰذا بکریوں کو بارِش اور سردی سے بچانا چاھیئے۔

ڈی ورمِنگ اور ویکسین کا ریکارڈ رکھنا بُہت ضروری ھے تاکہ بوقتِ ضرورت اگلا کورس بروقت کیا جا سکے۔۔

Goat farming books, Goat milking tips in Urdu, Goat and Sheep Diseases and treatments books, veterinary Urdu pdf books free, goat business ideas, best veterinary equipments.

Free Veterinary Books in Urdu PDF © 2020 Frontier Theme